آقا دو جہاں حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعاد ت مناناا یمان والوں کی پہچان ہے ،مفتی عبدالمجید سعیدی

ہفتہ 24 جنوری 2015 22:32

سکھر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)مشہور عالم دین و مفتی عبدالمجید سعیدی نے کہا ہے کہ آقا دو جہاں حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعاد ت مناناا یمان والوں کی پہچان ہے اور یہ ہم تا قیامت تک مناتے رہیں گے حضور اکرم ﷺ کی شان میں توہین آمیز خاکوں کے خلاف ہمارے پر امن احتجاج کو کمزوری نہ سمجھا جائے عاشقان رسول سرکار دو عالم کی ناموس کے تحفط کیلئے آخری سانس تک جدوجہد کرتے رہینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک ضلع سکھر کے زیر اہتمام پرانہ سکھرکے علاقے قریشی گوٹھ میں مسجد القریش میں منعقدہ جشن عید میلاد النبی کے حوالے سے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا جلسے میں حضرت علامہ عابد علی سکندری ، علامہ نور حمد قاسمی ، منیر احمد قریشی ، ثناء قریشی ، خان محمد مغیری ۔

(جاری ہے)

عاشق علی ، عبدالحلیم، محمد رضوان قادری و دیگر علماء کرام و رہنما موجودتھے ،جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عبدالمجید سعیدی و دیگر علماء کرام کا کہناتھا کہ آج کے دور میں آقا دوجہاں حضور اکرم کا میلاد ہر وہ شخص مناتا ہے جو ایمان والا ہے جلسے سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بارود والوں کو چھڑ کر دورد اسلام والوں کو آگے لایا جائے تاکہ ملک میں امن و امان کا قیام اور پیغام عام ہو سکے ۔