خان صاحب میڈیا کے شیر ہیں جب عدالت پوچھتی ہے تو معافی مانگ لیتے ہیں ، پرویز رشید ،

عمران خان اسمبلیوں کو نہیں مانتے ، سینیٹ کے الیکشن لڑنے کیلئے بضد ہیں ، بیان

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ خان صاحب میڈیا کے شیر ہیں جب عدالت پوچھتی ہے تو معافی مانگ لیتے ہیں خان صاحب اپنی شکست کے سوگ سے باہر نکلیں۔ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ خان صاحب عمرہ کرنے کے بعد بھی جھوٹ اور بہتان تراشی سے باز نہیں آئے خان صاحب اب ہار کے سوگ سے باہر آ کر خیبرپختونخوا پر توجہ دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صاحب میڈیا کے شیر ہیں جب عدالت پوچھتی ہے تو معافی مانگ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب این اے 122 پر عدالت میں سچ سامنے آنے پر گھبرا گئے ہیں ہر جگہ دھاندلی ہوئی مگر جہاں خان صاحب جیتے وہاں الیکشن ٹھیک ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب جوڈیشل کمیشن سے خود بھاگ رہے ہیں کیونکہ سچ سامنے آنے کا خطرہ ہے۔ عمران خان اسمبلیوں کو نہیں مانتے مگر سینیٹ کے الیکشن ضرور لڑیں گے پرویز رشید نے کہاکہ عمران خان کو شکست کے صدمے سے باہر آکر خیبرپختونخوا کی ترقی پر توجہ دینی چاہئے جہاں ان کی جماعت حکومت میں ہے۔

متعلقہ عنوان :