Live Updates

تحریک انصاف کے زیر اہتمام (آج )ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جائیگا

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے ترجمان نعیم میر کی طرف سے آج ( اتوار ) بوقت 3-30بجے بمقام رشید پارک اچھرہ میں ووٹ کے تقدس کی پامالی اور الیکشن 2013 ء این اے 122میں تاریخی دھاندلی کے خلاف ورکر کنونشن کا اہتمام کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

ورکر کنونشن سے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری، ایم این اے شفقت محمود، ایم پی اے مراد راس،شیخ امتیاز، حامد زمان، ولید اقبال، شبیر سیال، سلونی بخاری،سعدیہ سہیل،یاسر گیلانی ،ڈاکٹر عاطف الدین، علی امتیاز وڑائچ، میاں اکرم عثمان ، علی رشید، ملک وقاراور محمد مدنی سمیت حلقے کے بڑی تعداد میں کارکنان شرکت کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :