ایچ ڈی پی کے شہید چیئرمین حسین علی یوسفزئی کی چھٹی برسی کے موقع پر 26جنوری کو جنرل محمد موسیٰ ڈگری کالج میں جلسہ عام منعقد ہوگا

ہفتہ 24 جنوری 2015 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر اہتمام پارٹی کے شہید چیئرمین حسین علی یوسفی کی چھٹی برسی کے سلسلے میں سوموار 26 جنوری کو جنرل محمد موسی ڈگری کالج میں سہ پہر 3 بجے جلسہ عام منعقد ہوگا جس سے پارٹی چیرمین عبدالخالق ہزارہ اور دیگر رہنما خطاب کرینگے جبکہ جلسہ عام سے قبل 2 بجے پارٹی قائدین اور کارکنان پارٹی کے مرکزی دفتر سے جلوس کی شکل میں ھزارہ قبرستان جائیں گے جہاں شہید رہنما اور دیگر شہدا کے قبروں پر حاضری دیں گے پارٹی کے شہید چیرمین حسین علی یوسفی کے چھٹی برسی کے موقع پر عبدالخالق ہزارہ احمد علی کوہزاد اور دیگر رہنماووں نے اپنے ایک خصوصی پیغام میں حسین علی یوسفی کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی قائد نے جس عزم ا ستقامت کے ساتھ ہزارہ قوم کے داخلی و خارجی مخالفین کا مقابلہ کرتے ہوئے قوم کی سیاسی ، معاشی ، ثقافتی اور قومی شناخت کی جنگ لڑی پارٹی قیادت اور دیگر کارکن انکے مشن کی تکمیل کیلئے اپنی تمام توانائیاں بروئے کار لاکر قوم کو اندھیروں اور سازشی عناصر کے چنگل سے نکالنے میں صرف کرے گے پارٹی رہنماووں نے کہا کہ ہزارہ قوم نے انتہائی مشکل دور میں شہید رہنما کے جدائی کا صدمہ برداشت کیا ایک ایسے حالا ت میں جب ہر روز کسی نہ کسی گھر میں صف ماتم بچھی ہوئی تھی قوم کے محبوب سیاسی رہنما کی جدائی کا صدمہ کسی قومی المیہ سے کم نہ تھا مگر مشکل کے ان لمحات میں حسین علی یوسفی کے عزم و ہمت کو یاد کرکے پارٹی کارکنوں نے قوم کے تعاون اور سرپرستی میں پارٹی کو سنھبالا دیا اور شہید رہنما کے فکر وفلسفہ پر کاربند رہ کر انکے مشن کی تکمیل کو مستقل راہ بنادیا جس کے بعد ہر لمحہ انکے یادوں کے سہارے گزرتا ہوا ٓج پارٹی ایک قومی ہزارگی لشکر کی شکل اختیار کر گیا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہید یوسفی نے جس طرح اپنے زندگی کے آخری سانسوں تک قوم دشمن مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے قوم کو ایسے لوگوں کے کرتوتوں سے آگاہ کرنے میں صرف ہوا اسی طرح انکے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہزارگی قومی مفادات کے خلاف کام کرنے والے مذہبی انتہا پسندوں کے مذموم عزائم کے خلاف جدوجہد پارٹی مشن ہوگا ، جس پر پارٹی کا ہرکارکن عمل کرنے اور استقامت و جرات کیساتھ مقابلہ کرنے کا پابند ہوگا پارٹی رہنماووں نے 26 جنوری کے پروگراموں میں پارٹی کارکنوں طلباء اور پارٹی ہمدردوں سمیت تمام طبقات سے بھرپور انداز میں شرکت کی اپیل کی ۔

متعلقہ عنوان :