کوئٹہ میں فورسز کی کاروائی ، طالبان کمانڈر گرفتار

ہفتہ 24 جنوری 2015 13:56

کوئٹہ میں فورسز کی کاروائی ، طالبان کمانڈر گرفتار

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24جنوری2015ء) سیکورٹی فورسز نے کاروائی کر کے طالبان کمانڈر سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ہرنائی میں سیکورٹی فورسز نے کاروائی کرتے ہوئے آپریشن کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اس آپریشن کے دوران اہم طالبان کمانڈر سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم انہیں مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔