وفاقی حکومت کا جماعت الدعوة کی چندہ مہم روکنے پر غور شروع

ہفتہ 24 جنوری 2015 12:20

وفاقی حکومت کا جماعت الدعوة کی چندہ مہم روکنے پر غور شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2015ء)جماعت الدعوة پرحال ہی میں کسی بھی نوعیت کی کوئی پابندی عائدنہیں کی گئی ،البتہ وفاقی حکومت ابھی اس بات پرغورکررہی ہے کہ جماعت الدعوة کوچندہ اکٹھاکرنے سے روک دیاجائے ،وزارت داخلہ کے پاس دستیاب ریکارڈکے مطابق 11دسمبر2008ء کواقوام متحدہ نے جماعت الدعوة کے اکاوٴنٹس منجمدکرنے اوراس پرپابندی لگانے کے حوالے سے قراردادمنظورکی تھی اس کے بعد13دسمبر2008ء کووزارت خزانہ نے ایک ایس آراوجاری کیااورجماعت الدعوة کے اکاوٴنٹس منجمدکردیئے گئے اوردسمبر2008ء میں ہی امریکہ اوریورپ نے حافظ سعیدکے انٹرنیشنل ہوائی سفرپرپابندی لگادی ،جماعت الدعوة نے اس معاملے پرعدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیااورحکومت نے اسے واچ لسٹ میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کاکہناہے کہ وزارت خزانہ دسمبر2008ء میں اگرجماعت الدعوة کے اکاوٴنٹس سے متعلق ایس آراوجاری نہ کرتی توپاکستان کے تمام بینکوں کیلئے مشکلات پیداہوسکتی تھیں ،اگرچہ جماعت الدعوة کے اکاوٴنٹس منجمندکئے گئے تھے مگرجماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعیدسمیت دیگراہم عہدیداروں اورکارکنوں نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرکھالیں بھی اکٹھی کیں اورکئی اہم مواقع پروہ سماجی خدمات بھی سرانجام دیتے ہوئے نظرآئے ،وزارت داخلہ کاریکارڈکہتاہے کہ جماعت الدعوة پرتاحال کوئی پابندی نہیں ہے لیکن حکومت نے فی الحال اس معاملے پرغورشروع کیاہے کہ جماعت الدعوة کی چندہ مہم کوروک دیاجائے ،اس ریکارڈکی روشنی میں اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ وزیرخارجہ کی عدم موجودگی میں وزارت خارجہ اوروزارت دا خلہ کے مابین رابطہ کافقدان کس قدرشدیدہے