صوبائی دارالحکومت میں پاکستان کیبلز کے نام سے جعلی تار بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی
جمعہ 23 جنوری 2015 23:41
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں پاکستان کیبلز کے نام سے جعلی تار بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی۔ فیکٹری کے مالک کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کو خفیہ اطلاع ملی کہ شہر میں جعلی تیار کرکے مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی ہے۔
(جاری ہے)
ایف آئی اے کے انسپکٹر نیر، انسپکٹر جاوید سلطان اور پاکستان کیبلز کے نمائندہ نے کریم پارک میں چھاپہ مار کر پاکستان کیبلز کے کئی تیار شدہ رولز قبضہ میں لے کر فیکٹری کے مالک محمد بوٹا کو موقع سے گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
چھاپہ مار ٹیم نے بتایا کہ ملک کی معیار کیبل پاکستان کیبلز کے نام سے جعلی تیار کی جا رہی تھی جو نسبتاً سستے داموں مارکٹ میں فروخت کی جا رہی تھی اور صارفین سے پورے دام وصول کئے جا رہے تھے جس کی وجہ سے صارفین پوری قیمت ادا کرنے کے باوجود ناقص بجلی کی تار خرید رہے تھے بجلی کی ناقص تار کی وجہ سے اگر شارٹ سرکٹ سے آتشزدگی کے حادثات ہو رہے تھے انہوں نے کہا کہ ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اس میں ملوث دیگر افراد کے خلاف بھی کارروائی کی جائیگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
-
سٹاک مارکیٹ میں اضافہ غیر ملکی خریداروں کا بڑھتا ہوا رحجان ہے،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.