Live Updates

عمران خان عمرے کی سعادت کے بعد آج وطن واپس پہنچیں گے‘ کور کمیٹی کا اجلاس متوقع‘ اہم فیصلوں کا امکان

جمعہ 23 جنوری 2015 23:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23جنوری۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اہلیہ کے ہمراہ آج بروز ہفتہ وطن واپس پہنچ جائیں گے‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان آج ہفتہ کو عمرہ کی ادائیگی کے بعد بنی گالہ اسلام آباد پہنچ جائیں گے جہاں پر کور کمیٹی کا اجلاس بھی متوقع ہے کور کمیتی سینیٹ الیکشن میں شرکت‘ جوڈیشل کمیشن کے قیام کے حوالے سے حکومتی پیش رفت سمیت پشاور میں شوکت خانم ہسپتال اور دیگر ترقیاتی منصوبوآں پر غور کیا جائے گا اور کور کمیٹی سے مشاورت کے بعد اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :