گوادر کاشغر منصوبے کا روٹ تبدیل کرنا پختونوں کے معاشی قتل کے مترادف ہوگا،سلیم خان ایڈووکیٹ،
پاکستان صرف پنجاب کا نام نہیں ہے ،ملک میں ہمیشہ چھوٹے صوبوں ،قومیتوں کیساتھ نا انصافی کی گئی ہے،قومی وطن پارٹی مرکزی ترجمان
جمعہ 23 جنوری 2015 23:31
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پارٹی کے مرکزی ترجمان سلیم خان ایڈوکیٹ نے مرکزی سیکرٹریٹ سے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گوادر کاشغر منصوبے کا پہلے سے تجویز کردہ روٹ کو تبدیل کرنا پختونوں بالخصوص خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے پسماندہ ترین اضلاع بنوں ، ڈیرہ اسما عیل خان اور ژوب کے لوگوں کے معاشی قتل کے مترادف ہوگا اور اس ظلم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس روٹ کو چین نے اس لئے تجویز کیا تھا تاکہ صوبہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے پسماندہ ترین اور دہشت گردی کی جنگ سے تباہ حال پختون علاقوں کو معاشی ترقی دی جاسکے اور تجویز کے مطابق روٹ کاشغر سے براستہ قراقرم، حسن ابدال اور میانوالی سے ہوتا ہوا بنوں ڈیرہ اسماعیل خان اور پھر ژوب سے ہوتا ہوا کوئٹہ سے گوادر جانا تھااور یاد رہے کہ اس روٹ پر جگہ جگہ انڈسٹر یل ا سٹیٹ اور ایک بہت بڑی ریلوے ٹریک بچھائی جائیگی جس سے یہ پسماندہ پختون بیلٹ معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.