پشاور،جماعت الدعوة کاگستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ،

فرانس ،اسرائیل کیخلاف شدید نعرے بازی ،فضائیں ” حرمت رسول پر جان بھی قربان “ کی نعروں سے گونجتی رہیں ، مسلمان نبی کی ناموس کیلئے جان قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں، انعام اللہ غازی

جمعہ 23 جنوری 2015 23:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان حافظ سعید کی کال پر ملک بھر کی طرح پشاور میں بھی فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کے خلاف کارواں کا اہتمام کیا گیا حرمت رسولکاررواں میں شریک ہونے والے شمع رسال کے پروانوں میں فرانسیسی میگزین کی گستاخیوں پر زبردست غم و غصے دیکھنے میں آیا شرکاء کی جانب سے غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی فضائیں ” حرمت رسول پر جان بھی قربان “ کی نعروں سے گونجتی رہیں کاررواں کا قیادت حاجی محمد اقبال امیر پشاور غازی انعام و صداقت حسین کر رہے تھے جو مرکزی خیبر صدر سے پشاور پریس کلب تک نکالی گئی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے غازی انعام اللہ نے کہا کہ توہین آمیز خاکے شائع کر کے مغرب مسلمانوں کے جذبات بھڑکا کر تہذیبوں کی جنگ کھڑی کرنا چاہتا ہے یہودی و عیسائی دنیا بھر میں اسلام کی پھیلی ہوئی دعوت سے سخت خوفزدہ ہیں میدانوں میں شکست کا بدلہ لینے کیلئے شان رسالت میں نعوذ باللہ گستاخیاں کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ مسلمان نبی کی ناموس کیلئے جان قربان کرنا سعادت سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل مرکز خیبر جماعة الدعوة پشاور صدر فوارہ چوک میں مفتی عبد الرحمان عابد قاضی القضاء عدالت الشرعیہ الثالثی جماعة الدعوة پاکستان نے خطبہ جمعہ کے دوران عوام الناس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو اب بیدار ہوجانا چاہئے کہ وہ اپ نے نبی کریم کی حرمت کے تحفظ کیلئے بیدار ہو جائیں اس کے بغیر ایمان نا مکمل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح ملک سے قتل و غارت و دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے اس سے کہیں زیادہ ضروری شان اقدس میں گستاخیاں روکنا ضروری ہیں کیونکہ نبی کریم کی توہین دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے محسن انسانیت کی توہین کرنا غیر اخلاقی غیر قانونی انتہائی گھٹیا اور کمینی حرکت ہے اظہار رائے کی غیر محدود آزادی کا قانون سراسر غلط ہے انہوں نے کہا کہ اگر اظہار رائے آزادی ہے تو حافظ محمد سعید کے بولنے پر شور کیوں اور جماعة الدعوة کے دعوتی اور فلاحی کاموں پر مغرب پریشان کیوں ہے ؟۔

متعلقہ عنوان :