مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے رہنماوٴں کا سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار

جمعہ 23 جنوری 2015 23:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر حافظ عبدالستار حامد‘ میاں محمود عباس ناظم اعلیٰ پنجاب نے سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز آل سعود کے انتقال پر گہرے غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سعودی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

وہ خادم اسلام وحرمین شریفین تھے۔ اسلام کی اشاعت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ وہ پاکستان کے ہمدرد اور مخلص دوست تھے۔ ان کی وفات سے پاکستان ایک عظیم دوست سے محروم ہو گیا۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب بھر کی مساجد میں اتوار کو ان کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :