جے یو آئی (ف) نے فرانس میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کیخلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منا یا ،

لاہور سمیت مختلف شہروں احتجاجی ریلیا ں اور مظاہرے ،لاہور پریس کلب کے باہر ہونیوالے مظاہرے میں فرانسی پرچم نذر آتش، یو این او سے کوئی اچھائی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ،مسلمانوں کو خود بیدار ہو نا ہو گا ،اسلامی دنیا کو متحد ہو کر میدان میں اتر نا ہو گا ‘ مو لا نا عبد الغفور حیدری ، مسلمان ناموس رسالت کے لیئے ہر قر بانی دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ،لیاقت بلوچ

جمعہ 23 جنوری 2015 23:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23جنوری۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کی مر کزی امیر مو لا نا فضل الرحمن کی اپیل پر فرانس میں چھپنے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف ملک بھر میں یوم احتجاج منا یا گیا ،لاہور سمیت مختلف شہروں احتجاجی ریلیا ں اور مظاہرے کیے گئے ۔لاہور میں بڑ ا مظاہرہ پریس کلب کے باہر ہوا جس کی قیادت جے یو آئی کے مر کزی سیکر ٹری جنرل مو لا نا عبد الغفور حیدری،جماعت اسلامی سیکر ٹری جنرل لیاقت بلوچ، ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان ، عالمی مجلس ختم نبو ت کے مو لا نا اللہ وسایا ،مو لا نا محب النبی ،مو لا نا عزیز الرحمن ثانی نے کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مو لا نا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ یو این او سے کوئی اچھائی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے مسلمانوں کو خود بیدار ہو نا ہو گا انہوں نے کہا کہ اسلامی دنیا کو متحد ہو کر میدان میں اتر نا ہو گا مو لا نا حیدری نے کہا کہ گستاخانہ خاکے چھاپ کر انتہاء پسندی کو فروغ دیا جا رہا ہے انہوں نے اگر گستاخیوں کا سلسلہ جاری رہا تو پھر ردعمل بھی سامنے اتا رہے گا انہوں نے کہا کہ او آئی سی کو بیدار ہو نا چاہیے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیرا علی اداروں پر نظر رکھیں بعض متعصب افسران بلا دلیل مقدمات قائم کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ڈی چوک میں اگر گانے بجانے اور ڈیک چلانے اور پی ٹی وی پر قبضہ کر نے پر کوئی مقدمہ نہیں تو مسجد کے اندر اجتماع کی حد تک سپیکر چلانے پر کیوں مقدمات قائم کیئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں لیکن ہر غلط اقدام کے خلاف میدان میں اتریں گئے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے سیکر ٹری جنرل لیا قت بلوچ نے کہا کہ مسلمان ناموس رسالت کے لیئے ہر قر بانی دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ خاکے چھاپنے والے مسلمانوں کے جذبات سے کھیل رہے ہیں انہوں نے کہا کہ یو این او کا کردار منافقانہ ہے انہو ں نے کہا کہ دینی مدارس اور مساجد کے خلاف سیکولر لابیوں کی سازشو ں کا مقابلہ ہم متحد ہو کر کریں گے انہوں نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکے چھاپنے کا یہ اعلان مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو اس بیان اور فیصلے کا نوٹس لینا چاہیے ا اور او آئی سی کو ہنگامی اجلاس بلاکر ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے اقدامات کر نے چاہیں ۔

مو لا نا محمد امجد خان نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انبیاء خصوصاحضور خاتم النبینﷺ کی شان میں گستاخی کو اظہار رائے کی آزادی کا نام دے کر بے ادبی اور گستاخی کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ہر نبی قابل احترام ہیں مسلمان کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی کا تصور بھی نہیں کر سکتا اور نہ ہی اس برداشت کر سکتا ہے فرانس کی اخبار کی جانب سے خاکے بڑی تعداد میں چھاپنے کا اعلان امت مسلمہ کے لیئے بڑا چیلنج ہے مسلمان ہر بات کو برداشت کر سکتا ہے لیکن کسی بھی نبی خصو صا پیغمبر انقلاب ﷺ کی شان میں گستاخی بر داشت نہیں کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم گستا کانہ خاکوں کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا اعلان کریں اور خود ان کی قیادت کریں پا کستان کا ہر شہری ان مظاہروں میں شریک ہو گا انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ﷺ کے قانون کے خلاف سازشیں عروج پر ہیں لیکن ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔

مو لا نا اللہ وسایا نے کہا کہ فرانس سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کے سفیر فی الفور ملک بد رکیا جا ئے انہوں نے کہا کہ فرانس مصنوعات کا مسلمان بائیکاٹ کریں ۔مو لا نا سیف الدین سیف،حافظ اشرف گجر ،مو لا نا عزیز الرحمن ،مو لا نا جمیل الرحمن اختر ،مو لا نا عبد الشکور حقانی ،قاری نذیر احمد،مو لا نا نعیم،مو لا نا ضیاء الحسن شاہ نے اور دیگر نے کہا کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے مشترکہ لائحہ دیا جا ئے اور ایسی ہر سازش سے نمٹنے کا طریق کار طے کیا جا ئے۔ اس موقع پر مظاہرین نے فرانسی پرچم بھی نذر آتش کیا ۔