Live Updates

عمران خان نے افتخار چوہدری کے ہتک عزت کے دعویٰ کا جواب تیار کرلیا ،پی ٹی آئی کے وکلاء پیر کو ضلعی عدالت کے پاس داخل کرائیں گے

جمعہ 23 جنوری 2015 23:23

عمران خان نے افتخار چوہدری کے ہتک عزت کے دعویٰ کا جواب تیار کرلیا ،پی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی جانب سے دائر کئے گئے ہتک عزت کے20 ارب روپے کے دعویٰ کا جواب تیار کرلیا ہے‘ پی ٹی آئی کے وکلاء پیر کے روز ضلعی عدالت کے جج نذیر احمد گنجانہ کے پاس داخل کرائیں گے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی جانب سے بیس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کے جواب میں بائیس صفحات پر مشتمل جواب تیار کرلیا گیا ہے۔

پیر کے روز پی ٹی آئی کے سینیئر رہنماء و سینیئر وکیل عامر خان اور اویس احمد نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں دائر کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے خلاف پی ٹی آئی نے عام انتخابات 2013 ء میں ہونے والی دھاندلی کے دس صفحات پر مشتمل ثبوت تیار کئے ہیں جو کہ ابتدائی جواب تیار کیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے یہ فیصلہ کیا ہے سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے بیس ارب روپے کے دعویٰ کا تفصیلی جواب بعد میں دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے دس صفحات پر مشتمل جو ثبوت تیار کئے گئے ہیں ان میں آر اوز کے ساتھ تقاریر و دیگر مواد شامل ہیں۔ پیر کے روز پی ٹی آئی کے وکلاء کی جانب سے نذیر احمد گنجانہ کی عدالت میں سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے دعوے کا ابتدائی جواب دائر کئے جانے کا امکان ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات