دہشتگردی کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کا واضع موقف ہے ،

پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہوچکی ہے ، راحیلہ خادم حسین

جمعہ 23 جنوری 2015 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء)چیئر مین اسٹینڈنگ کمیٹی وومن ڈویلپمنٹ راحیلہ خادم حسین نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے حوالے سے مسلم لیگ(ن) کا واضع موقف ہے پوری قوم دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہوچکی ہے ۔معصوم شہداء کے خون سے انقلاب آچکا ہے پاک فوج آخری دہشتگرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

شمالی وزیر ستان سمیت دیگر علاقوں میں جاری آپریشن میں پاک فوج نے کافی حد تک کامیابیاں حاصل کی ہے دہشتگردوں کے حوصلے پست ہوچکے ہیں ان کیلئے پاکستان میں اب کوئی جگہ نہیں ہے ۔

وزیر اعظم میں نواز شریف کا مشن ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنا اور پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے ۔پیٹر ول کا بحران جلد حل ہوجائے گا اس بحران کے جو لوگ ذمہ دار تھے ان کو سزا مل چکی ہے ۔مخا لفین تنقید کرنے کی بجائے ملکی مسائل حل کرنے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔