جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا شاہ عبداللہ کے انتقال پر اظہار تعزیت،

نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

جمعہ 23 جنوری 2015 23:17

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،سابق امیر جماعت اسلامی سیدمنور حسن اور سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی عبدالغفار عزیز نے خادم الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس اورسعودی عوام اور شاہی خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عالم اسلام، بالخصوص پاکستان ایک مخلص رہنماء سے محروم ہوگیا ہے ۔ مرحوم کو پاکستان سے غیر معمولی محبت تھی اور انہوں نے ہر موقع پر اس کا اظہار بھی کیا۔ جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شاہ عبداللہ مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کے ساتھ سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے ۔

متعلقہ عنوان :