ہماری زندگیا ں ناموس رسالت ﷺ کی امانت ہیں،

اہل حق تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے ہر قربانی دیں گے،علامہ سید ریاض حسین شاہ

جمعہ 23 جنوری 2015 23:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہماری زندگیا ں ناموس رسالت ﷺ کی امانت ہیں ۔اہل حق تحفظ ناموس رسالت ﷺ کیلئے ہر قربانی دیں گے۔اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کے جذبہ عشق رسول ﷺ سے خائف ہیں۔اسلام مخالف انتہا پسندانہ رویہ عالمی امن کیلئے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتفاق مسجد ماڈل ٹاؤن لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔علامہ سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اسلام دشمنی اور امن دشمنی ہے۔مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ختم ہو نا چاہیے۔مسلمانوں کو مسلسل مشتعل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسلام کے خلاف عالمی سطح پر سازشیں بہت تیز ہو چکی ہیں۔اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کے دلوں میں عشق رسول ﷺکے چراغ گل کرکیاانہیں راکھ کا ڈھیر بنانا چاہتی ہیں ۔مسلمانوں کی اصل طاقت عشق رسول ﷺ ہے۔