فضل الرحمن اور سراج الحق نے اکیسیویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرکے قومی اتحاد کی فضاء خراب کررہے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا
جمعہ 23 جنوری 2015 23:16
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ فضل الرحمن اور سراج الحق نے اکیسیویں آئینی ترمیم کی مخالفت کرکے قومی اتحاد کی فضاء خراب کررہے ہیں۔دہشتگردی کے مسئلے پر جے یو آئی اور جماعت اسلامی ایک طرف اورپوری قوم دوسری طرف کھڑے ہیں ۔طالبان، داعش اور القاعدہ مسلمانوں سے لڑ رہی ہیں ۔
ان نام نہاد جہادیوں کی بندوقوں کا رخ اسرائیل کی طرف کیوں نہیں ہے۔ایکشن پلان کی راہ میں حائل سپیڈ بریکرختم کئے جائیں ۔(جاری ہے)
دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث دہشتگردوں کا تعلق مدارس سے ثابت ہو چکا ہے۔ایسے مدارس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔دہشتگردوں کے حامی بے نقاب ہو چکے ہیں لیکن حکومت دہشتگردوں کے حامیوں پر ہاتھ ڈالنے سے گھبرا رہی ہے۔
میڈیا کو جاری کئے گئے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ہر روز نئے بحرانوں کا سامنا ہے۔مسلم لیگ ن کو ووٹ دینے والے پچھتا رہے ہیں ۔نا اہل حکمرنوں کی وجہ سے پٹرول بحران پیدا ہوا ۔حکمرانوں کی بز دلی کی وجہ سے قومی ایکشن پلان ناکام ہوا تو بد قسمتی ہو گی ۔حکمران مصلحتیں چھوڑ کر دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کریں ۔او آئی سی مردہ گھوڑا بن چکی ہے۔اسلامی اقوام متحدہ کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.