تحفظ ناموس رسالتﷺ اورتحفظ ناموس صحابہ کیلئے بیک وقت لاکھوں مسلمان اپنی جانوں کی بازی لگانے کیلئے تیارہے ،علامہ مولانا محمد یوسف
جمعہ 23 جنوری 2015 23:14
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء )تحفظ ناموس رسالتﷺ اورتحفظ ناموس صحابہ کیلئے بیک وقت لاکھوں مسلمان اپنے جانوں کی بازی لگانے کیلئے تیارہے ان خیالات کااظہارجمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی رہنماء صاحبزادہ علامہ مولانامحمدیوسف نے جامعہ اسلامیہ عبدالغنی ٹاؤن چمن میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاامت مسملہ کی ترجمانی کرنے کیلئے مسلم ممالک کے حکمران خواب غفلت سے بیداہوکرناموس رسالتﷺ اورناموس کی تحفظ کی خاطراٹھ کھڑے ہوجائے باربارگستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے عالم کفرمسلمانوں کی زخموں پرنمک پاشی کررہے ہیں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے ڈیڑھ ارب مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت عالمی امن کوتباہ کرنے کی سازش ہے آزادی کی آڑمیں مسلمانوں کے جذبات سے کھیلاجارہاہے جوناقابل برداشت ہے عمل ہے محسن انسانیتﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل معافی جرم ہے فرانس گستاخ رسولﷺ کوامت مسلمہ کے حوالے کرے انہوں نے کہاکہ اسلام امن اورمحبت کادین ہے اوردہشتگردی سرورکائنات اوردوجہاںﷺ کی یاناموس صحابہ کی شان میں گستاخی کرناسب سے بڑی دہشتگردی ہے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم محمدنوازشریف اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم ہونے کے ناطے اسلامی ممالک کے سربراہان کی ہنگامی اجلاس طلب کرے اورفرانس سے ہرقسم کے تعلقات کوختم کرنے کااعلان کرے اورگستاخ رسولﷺ کوامت مسلمہ کے حوالے کرنے کامطالبہ کرے۔
مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.