مریدکے،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں صحافی کے بھائی سمیت متعدد دکانداروں کو لوٹ لیا گیا

جمعہ 23 جنوری 2015 23:08

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء)تھانہ سٹی کے علاقہ میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں صحافی کے بھائی سمیت متعدد دکانداروں کو لوٹ لیا گیا۔

(جاری ہے)

عرصہ دراز سے سنگین وارداتوں کے سلسلہ کے دوران شام کے وقت مسلح ڈاکووٴں نے ریلوے اسٹیشن امام بارگاہ کے سامنے مقامی صحافی سید اختر عباس شاہ کے بھائی فیاض شاہ سے ہزاروں روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ محلہ مریدکے ٹاوٴن میں حاجی عارف نامی دکاندار ، محلہ احمد پورہ میں نقاش نامی دکاندار کو نقدی، قیمتی سامان اور دیگر اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔ پولیس نے تاحال کسی واردات کا مقدمہ درج نہیں کیا۔