مریدکے،گیراج میں کھڑی گاڑی پر اسرار طور پر دھماکوں کے بعد جل کر خاکستر ہو گئی

جمعہ 23 جنوری 2015 23:08

مریدکے(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) تھانہ سٹی کے علاقہ میں گیراج میں کھڑی گاڑی پر اسرار طور پر دھماکوں کے بعد جل کر خاکستر ہو گئی۔ علاقہ بھر میں خوف۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ کالا پل نہر کنارے رہائش پذیر ڈاکٹر عمران نامی شخص کے گیراج میں کھڑی ہنڈائی کار میں دھماکوں کے بعد اچانک بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ دھماکوں کے باعث علاقہ میں خوف پھیل گیا اور لوگوں کی کثیر تعداد موقع پر جمع ہو گئی۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے اور پوری گاڑی جل کر خاک ہو گئی۔