تھرکول پاور منصوبے سے 2018 کی پہلی ششماہی میں 660 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی،سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی

جمعہ 23 جنوری 2015 23:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) تھرکول پاور منصوبے سے 2018 کی پہلی ششماہی میں 660 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوجائے گی۔ سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کے مطابق تھر میں کوئلے سے بجلی پیدا کی پیداوار جاری ہے، تھرکول منصوبے کے تحت 660 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا آغاز 2018 کی پہلی ششماہی سے ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ تھرفیلڈ کے بلاک ٹو میں5925 ایکڑ اراضی سندھ اینگرو کول مائننگ کمپنی کو الاٹ کی گئی ہے، جس پر سندھ حکومت کے اشتراک سے تین سو تیس میگاواٹ کے دو کول پاور پلانٹس قائم کیے جارہے ہیں۔ کول مائننگ اینڈ پاور پروڈکشن کا یہ منصوبہ پاک چائنا اقتصادی راہداری کاحصہ ہے، جس کے لیے 60 ارب روپے سرکاری بینک اور باقی رقم چین مہیا کرے گا۔

متعلقہ عنوان :