کراچی،نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا،

خام تیل کی گرتی قیمتوں اور مہنگائی میں کمی کے پیش نظر صنعت کاروں نے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

جمعہ 23 جنوری 2015 23:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج(ہفتہ) کو کیا جائے گا، خام تیل کی گرتی قیمتوں اور مہنگائی میں کمی کے پیش نظر صنعت کاروں نے شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ کیا ہے ۔معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر گرتی تیل کی قیمتیں اور افراط زر میں کمی کسی حد تک شرح سود میں کمی کا سبب بنے گی۔

(جاری ہے)

صنعتکاروں کا کہنا ہے شرح سود میں کمی سے جہاں اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری بڑھے گی، وہیں نجی شعبہ بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گا۔

صنعت کار بضد ہیں کہ موجودہ ملکی و غیرملکی اقتصادی صورتحال میں شرح سود میں نمایاں کمی ہونا چاہیے، جس سے عام آدمی اور معیشت کو فائدہ ہوگا۔شرح سود میں کمی صنعت کاروں کو ملک میں جاری توانائی کے بدترین بحران سے ریلیف کا ذریعہ بھی ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :