لاہور،پولیس اہلکاروں پر رکشہ چڑھا کر انہیں روندھنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار ملزم کے خلاف درج مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی خصوصی عدالت کو بجھوا دیا گیا

جمعہ 23 جنوری 2015 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے پولیس اہلکاروں پر رکشہ چڑھا کر انہیں روندھنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار حاکم علی کے خلاف درج مقدمے کا چالان انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کو بجھوا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے کہ اس نے ناکے پر روکے جانے پر طیش میں آ کر رکشہ پولیس اہلکاروں پر چڑھا کر انہیں روندھنے کی کو شش کی تھی۔ گزشتہ روز مقدمے کا چالان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیاتو فاضل جج نے اسے یہ کہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بجھوادیا کہ ملزم کا اقدام دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ا سلئے اس کیس کی سماعت متعلقہ عدالت ہی کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :