حکومتی سطح پر بجلی کی طلب و رسد میں فرق کو پورا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں،رانا افضال حسین ،

حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بہتری لانے کیلئے بھی کوشاں ہے ،مزید بہتر مینجمنٹ کرکے توانائی بحران کو کم کیا جاسکتا ہے عوام کو ریلیف مہیاکرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے،کنونئیر قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا سب کمیٹی اجلاس سے خطاب

جمعہ 23 جنوری 2015 22:59

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء ) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے کنونئیر ایم این اے رانا افضال حسین نے کہا کہ حکومتی سطح پر بجلی کی طلب و رسد میں فرق کو پورا کرنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں اور حکومت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں بہتری لانے کیلئے بھی کوشاں ہے ۔ مزید بہتر مینجمنٹ کرکے توانائی بحران کو کم کیا جاسکتا ہے عوام کو ریلیف مہیاکرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے سب کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں فیسکو کی کارکردگی اور جاری برقی ترقیاتی کاموں کے بارے میں چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید احمد اسلم نے تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ رواں مالی سال 2014-15کے پہلے چھ ماہ میں فیسکو کی ریکوری99.9فیصد ہے جو دیگر تمام تقسیم کار کمپنیوں سے بہتر ہے ۔

(جاری ہے)

کمپنی میں گریڈ 1تا20کی تقریباً ساڑھے تین ہزار آسامیاں خالی ہیں جن پر حکومتی ہدایات کی روشنی میں میرٹ پر بھرتی کی جائے گی ۔

پیپلز ورکس پروگرام کے تحت 2007تا2014تک 4271سکیمیں مکمل کر لی گئیں اور 355سکیموں پر کام جا ر ی ہے۔ اسی طرح 11ایچ ٹی فیڈرز کو مکمل کیا گیا ہے اور 289ایل ٹی پرپوزلز مکمل ہو گئیں اور 100مزید سکیمیں آئندہ ماہ مکمل کر لی جائیں گی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP)کے تحت چھٹے ایس ٹی جی پروگرام میں 17نئے گرڈز میں سے 8نئے گرڈز بن چکے ہیں ۔

دو گرڈز پر کام جاری ہے دس گرڈز کی اپ گریڈیشن مکمل کر لی گئی ہے ۔ اسی طرح54ٹرانسمیشن لائنوں میں سے 36مکمل ہو چکی ہیں جبکہ 5پر کام جاری ہے ۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ فیسکو کی طرف ایشیائی ترقیاتی بنک کے لون سے 20پاور ٹرانسفارمرز کی خریداری کی جانی تھی جو کہ گذشتہ دو سال سے التواء کا شکار ہے ان پاور ٹرانسفارمرز کو فیسکو ریجن کے مختلف گرڈسٹیشنز پر لگایا جانا ہے یوں گرڈز کی اپ گریڈیشن نہ ہونے سے وہ اوور لوڈنگ کا شکار ہو رہے ہیں ان پاور ٹرانسفارمرز کی تنصیب سے آٹھ اضلاع کے صارفین کو بجلی کی ترسیل میں بہتر ی آئے گی۔

پارلیمانی کمیٹی نے فیسکو انتظامیہ کو کہا کہ یہ قومی اور عوامی فلاح و بہبود کا معاملہ ہے اسے فوری طور پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے ذریعے وزارت قانون کو بھجوایا جائے گا تاکہ فی الفور یہ مسئلہ حل ہو۔ اجلاس میں جنرل مینجر آپریشن اختر رندھاوا، چیف انجنئیر آپریشن محمد انور، چیف انجنئیر ٹی اینڈ جی نظام الدین مروت، چیف کمرشل آفیسر ہارون رشید، چیف فنانشل آفیسر محمد اقبال غوری ، ڈائریکٹر ایچ آر احسان صدیقی اور دیگر فیسکو افسران نے شرکت کی۔

کی صدارت میں فیسکو ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا جس میں ممبر کمیٹی و ایم این اے کرنل ریٹائرڈ غلام رسول ساہی ، ایم این اے اکرم انصار ی اور سیکرٹری کمیٹی ملک عامر حسین اورفیسکو کے تمام چیف انجنئیرز نے شرکت کی۔ کنونیر سب کمیٹی برائے پانی و بجلی و رکن قومی اسمبلی رانا افضال حسین نے فیسکو کی کارکردگی کو سراہا

متعلقہ عنوان :