فیصل آباد ڈویژن میں 26 جنوری سے9 فروری تک انسداد خسرہ مہم پرکامیابی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، ڈویژنل کمشنر فیصل آباد ،

بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے والی ٹیموں کے لئے سیکورٹی کا انسداد پولیو مہم کی طرز پر بندوبست ہونا چاہیے،کیپٹن(ر) نسیم نواز کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 23 جنوری 2015 22:59

فیصل آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء ) حکومت پنجاب کی ہدایات پرفیصل آباد ڈویژن میں 26 جنوری سے9 فروری تک انسداد خسرہ مہم پرکامیابی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگانے والی ٹیموں کے لئے سیکورٹی کا انسداد پولیو مہم کی طرز پر بندوبست ہونا چاہیے۔یہ بات ڈویژنل کمشنر کیپٹن(ر) نسیم نواز نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس کے دوران فیصل آباد ڈویژن میں عوامی فلاح وبہبود سے متعلق حکومتی پالیسیوں پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ خسرہ کی وبائی امراض کے لئے انسدادی اقدامات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں لہذا اس مہم کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آنے چاہیں اور والدین کے احساس کے لئے موثر آگاہی مہم بھی جاری رہنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انسداد پولیو مہم پرجامع انداز میں عملدرآمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ڈویژن میں آئندہ بھی اس قومی فریضہ کی ادائیگی میں بھرپور جذبہ کارفرما رہنا چاہیے۔

ڈویژنل کمشنر نے انسداد ڈینگی اقدامات کو بھی ہمہ وقت برقرار رکھنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے فیصل آباد ڈویژن کے حساس تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کو ہر لحاظ سے مکمل رکھنے اور ان کی مانیٹرنگ کی سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر حکومت کی سیکورٹی شرائط کو پورا کرنے سے غافل نہ رہا جائے۔انہوں نے کہا کہ کیٹگری اے پلس اور اے کے تعلیمی اداروں میں سیکورٹی انتظامات کو تسلسل سے چیک کرنے اور ان کے سربراہوں کو سیکورٹی کے حوالے سے چوکس اور باخبر رکھا جائے ۔

اجلاس کے دوران سکولوں میں عدم دستیاب سہولتوں کی فراہمی کی ترقیاتی سکیموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور بتایا گیا کہ فیصل آبادڈویژن کے گرلز وبوائز 745سکولوں میں قائم آئی ٹی لیبز میں سے 741فنکشنل ہیں۔

متعلقہ عنوان :