حکومت نے اکیسویں ترمیم کی منظوری کے بعد دہشتگردی کے انتہائی اہم مقدمات کی فہرستیں تیار کرلیں،سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی قتل کیس ، ملالہ یوسفزئی حملہ کیس ،سکردو بیس کیمپ اور دیگر اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ ، فوجی عدالتیں آئندہ ہفتے اپنی کارروائی شروع کرینگی
جمعہ 23 جنوری 2015 20:11
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔23جنوری۔2015ء ) حکومت نے اکیسویں ترمیم کی منظوری کے بعد دہشتگردی کے انتہائی اہم مقدمات کی فہرستیں تیار کرلی ہیں جس میں سابق وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی قتل کیس ، ملالہ یوسفزئی حملہ کیس ،سکردو بیس کیمپ اور دیگر اہم مقدمات فوجی عدالتوں میں بھیجنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق آرمی پبلک سکول میں دہشتگردی کے واقعے کے بعد آئین میں اکیسویں ترمیم کرکے فوجی عدالتیں قائم کی گئیں اور حکومت نے دہشتگردی کے تمام ہائی پروفائل کیسز کی فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیلئے منظوری دے دی اور یہ فوجی عدالتیں آئندہ ہفتے اپنی کارروائی شروع کرینگی ۔
دہشتگردی کے واقعات میں ملوث تمام افراد سے متعلقہ تفتیشی ریکارڈ دستاویزات جنرل ہیڈکوارٹر میں قائم کئے گئے خصوصی سیل کو بھجوادی گئی ہیں ۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2012ء کو مینگورہ ٹاؤن سوات میں ملالہ پر ٹی ٹی پی کی طرف سے حملہ کیا گیا تھا جب وہ سکول سے واپس گھر آرہی تھیں اسی طرح جون 2013ء کو سکردو بیس کیمپ حملے میں 9غیر ملکیوں سمیت 10افراد کو قتل کردیا گیا تھا جبکہ مارچ 2011ء میں سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور شہباز بھٹی کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ۔(ر ا ش د)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.