فرنس آئل کی عدم فراہمی، لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

جمعہ 23 جنوری 2015 11:05

فرنس آئل کی عدم فراہمی، لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ

مظفر گڑھ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 جنوری 2015ء) ملک بھر میں پٹرول بحران کے بعد فرنس آئل کا بحرانپیداہو گیا ہے۔ ستاک کی عدم فراہمی کے باعث پی ایس او نے تھرمل پاور سٹیشن کو فرنس آئل کی فراہمی بند کر دی ہے۔ جس کی وجہ سے نیشنل گریڈ کو ایک ہزار میگا واٹ کی بجلی ملنا بند ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس او روزانہ پانچ ہزار ٹن فرنس آئل سپلائی کرتا ہے لیکن فرنس آئل کی عدم فراہمی کے باعث تھرمل پاور کے چار یونٹ بند ہو گئے ہیں۔

جس کے باعث نیشنل گریڈ کو ایک ہزار میگا واٹ کی بجلی کی فراہمی تعطل کا شکار ہو گئی ہے۔ جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا اندیشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پی ایس او کے پاس اس وقت ڈیڈ سٹاک موجود ہے جس میں کچرہ شامل ہوتا ہے اور اگر اس کا استعمال کیا جائے تو مشینری خراب ہونے کا خطرہ وتا ہے۔