سعودی عرب کے شاہ عبداللہ انتقال کر گئے

جمعرات 22 جنوری 2015 05:07

سعودی عرب کے شاہ عبداللہ انتقال کر گئے

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2015ء) سعودی عرب کے شاہ عبداللہ انتقال کر گئے ہیں وہ پھیپھڑوں کے انفیکشن میں مبتلا تھے اور انھیں کئی روز سے ٹیوب کے ذریعے سانس دلایا جا رہا تھا۔سعودی عرب کے سرکاری ٹی وی چینل نے قرآن کی تلاوت روک کر شاہ عبداللہ کے انتقال کی خبر نشر کی۔گذشتہ سال دسمبر میں 91 سالہ شاہ عبداللہ کو بدھ کو طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔

شاہ عبداللہ 79سالہ سوتیلے بھائی شہزادہ سلمان کو دو برس قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد ولی عہد نامزد کیا گیا تھا اور اب وہ سعودی عرب کے بادشاہ بن گئے ہیں جبکہ شہزادہ سلمان کے شاہ بننے پر مرحوم شاہ عبداللہ کے سوتیلے بھائی شہزادہ مقرن نئے ولی عہد بن گئے ہیں۔سعودی عرب کے نئے شاہ سلمان سعودی عرب کے بانی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے ان سات بیٹوں میں سے دو ہیں جنھیں ’سدیری سات‘ کہا جاتا تھا۔

(جاری ہے)

انھیں یہ نام اس لیے دیا جاتا ہے کہ وہ سب ابن سعود کی سب سے زیادہ چہیتی اہلیہ حصہ السدیری کے بطن سے پیدا ہوئے۔نئے سعودی شاہ سلمان کو ذہنی انحطاط کا مرض ڈیمینشیا لاحق ہے۔شاہ عبداللہ نے 2005 میں سعودی عرب کا اقتدار سنبھالا تھا اور حالیہ برسوں میں ان کو صحت کے متعدد مسائل رہے۔شاہ عبداللہ کی انتہائی خراب صحت کے باعث گذشتہ کچھ عرصے سے شہزادہ سلمان ہی مختلف تقریبات میں ان کی نمائندگی کرتے آئے ہیں۔

بی بی سی کے مطابق رواں سال کے اوائل میں شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز کو نائب ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔ایک لمبے عرصے سے شاہ عبداللہ کے منظر عام پر نہ آنے سے سوشل میڈیا پر گذشتہ سال سے ان کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کی افواہیں گردش کرنے لگی تھیں۔کمر میں تکلیف کے باعث ان کے دو آپریشن ہو چکے تھے جن میں 13 گھنٹے کا ایک طویل آپریشن بھی شامل ہے۔ 2010 میں وہ تین ماہ تک امریکہ میں بھی زیر علاج رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :