15پر فون کرکے تنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی،کراچی پولیس

جمعرات 22 جنوری 2015 23:41

15پر فون کرکے تنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی،کراچی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) پولیس کے مدد گار نمبر 15پر فون کرکے تنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گئی۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس کے مددگار نمبر15پر کال کرکے اسٹاف کو تنگ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے کراچی پولیس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ کراچی پولیس نے اس حوالے سے پی ٹی سی ایل انتظامیہ، این ٹی سی اور سندھ پولیس کے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی سے بات چیت آخری مراحل میں ہے، کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اور تمام چیزیں حتمی ہونے کے بعد پولیس کے15مددگار کے مراکز پر ایک سافٹ وئیر سسٹم لگایا جائے گا اور ڈیوٹی پر موجود اسٹاف ایسی غیر ضروری کال آنے پر ایک بٹن دبائے گا جس کی مدد سے نہ صرف وہ نمبر لاک ہوجائے گا بلکہ پی ٹی سی ایل کی جانب سے اسے بھاری جرمانہ بھی کیا جائے گا جبکہ ہر مہینے کے آخر میں ہم فون کمپنیوں سے اپنے سسٹم پر غیر ضروری فون کرنے والے افراد کی تمام تفصیلات حاصل کرکے اسے گرفتار یا پھر دیگر قانونی کارروائی کریں گئے

متعلقہ عنوان :