وزارت پٹرولیم نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوفروری میں 10فیصداضافی پٹرول درآمدکرنے کی ہدایت کردی

جمعرات 22 جنوری 2015 23:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء)وزارت پٹرولیم نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کوفروری میں 10فیصداضافی پٹرول درآمدکرنے کی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روزوزیراعظم کی زیرصدارت پٹرول کی صورتحال پراسلام آبادمیں جائزہ اجلاس ہواجس میں وزیراعظم کوملک میں پٹرول کی صورتحال سے آگاہ کیاگیا،اجلاس میں بتایاگیاہے کہ پی ایس اوکے 50ہزارٹن کی 2شپ منٹس 26اور29جنوری کوکراچی پہنچیں گی جبکہ نجی کمپنیوں کا32اور26ہزارٹن کاکارگو29اور30جنوری کوکراچی پہنچے گا،وزارت پٹرولیم نے کمپنیوں کوہدایت کی کہ فروری میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعدپٹرول سی این جی سے سستاہوجائیگا،آئل کمپنیاں فروری میں 10فیصداضافی پٹرول درآمدکریں اورسی این جی اورپٹرول کی صورتحال پرنظررکھیں۔