Live Updates

حکومت کافی الحال پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے فوری طور پر منظور نہ کرنے کا فیصلہ،

پی ٹی آئی اے کے اراکین سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کرکے انہیں استعفے واپس لینے کیلئے قائل کرنے کا فیصلہ ، سندھ اسمبلی سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) میں مشاورت، استعفوں کی منظوری پر متوقع سیاسی ردعمل سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت

جمعرات 22 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22جنوری۔2015ء ) سندھ اسمبلی سے پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے بعد پنجاب اور وفاق میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے اعلیٰ سطحی حکومت اراکین کے مابین مشاورت ہوئی ہے جس میں استعفوں کی منظوری پر متوقع سیاسی ردعمل سمیت دیگر اہم امور پر بات ہوئی حکومتی ذرائع کے مطابق حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ فی الحال پی ٹی آئی کے اراکین کے استعفے فوری طور پر منظور نہیں کرینگے تاہم پی ٹی آئی اے کے اراکین سے انفرادی طور پر ملاقاتیں کرکے انہیں استعفے واپس لینے کیلئے قائل کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت پی ٹی آئی کے استعفوں کی منظوری کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ اگر استعفے منظور کرلئے جاتے ہیں تو پی ٹی آئی وفاق اور صوبوں میں حکومت کیخلاف بھرپور مزاحمت کرسکتی ہے اور حکومت نہیں چاہتی کہ پی ٹی آئی موثر احتجاجی تحریک شروع کرے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ سینٹ الیکشن میں پی ٹی آئی حصہ لے رہی ہے اس لئے الیکشن میں پی ٹی آئی اراکین کی سپورٹ حاصل کرنے کیلئے پس پردہ ان سے رابطے کئے جائینگے اور انہیں قائل کیاجائے گا اس حوالے سے آئندہ چند دنوں میں باضابطہ طور پر سینٹ الیکشن کی کمپین شروع کی جائے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات