سی ڈی اے ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلام آباد میں پانچ فلا حی منصوبوں کی منظوری دیدی

جمعرات 22 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) سی ڈی اے ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے اسلام آباد میں پانچ فلا حی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین اور آئی ایٹ میں پلوں کی تعمیر کے لئے رقم مختص کر دی گئی کیپٹل ہسپتال میں نئے بلاک اور موجودہ فائر سب سٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کے لئے فنڈز مختص کر دئیے گئے۔ اس سلسلے میں چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈ کوارٹر میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ڈی اے کے تمام بورڈ ممبران کے علاوہ پلاننگ ڈویثرین،کیبنٹ ڈویثرن اورسی ڈی اے کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں اسلام آباد کے سیکٹرG-10/4کے I&Tسینٹر میں پُل کی تعمیر کے لئے 87.696ملین روپے کے PC-1 کی منظوری دی گئی اورفیصل ایونیو پر سیکٹر G-7اور G-8کے درمیان جبکہ F-7اور F-8کے درمیان 2 انڈر پاسز تعمیر کرنے کے لئے 850.215ملین روپے کا PC-1بھی منظور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میںآ گ لگنے، ایمرجنسی اور ناگہانی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لئے اسلام آباد کے مختلف سیکٹروں میں مزید 4فائر سب اسٹیشنز(Fire Sub-Stations) بھی قائم کرنے جبکہ سیکٹرG-5میں موجود فائر سب اسٹیشنز کی اپ گریڈیشن (Up-Gradation)کے لئے 408.178ملین روپے کا PC-1منظور کیا گیا۔

سیکٹر G-6/2میں سی ڈی اے کے کیپیٹل ہسپتال میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر سی ڈی اے ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (CDADWP) نے ایک اضافی بلا ک کی تعمیر کے لئے 176.611ملین روپے کا PC-1بھی منظور کر لیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ لہتڑاڑ روڈ کو دو طرفہ کرنے کے منصوبے کا نظر ثانی شدہ PC-1بھی منظور کیا گیا جس کی لاگت 1161.939ملین روپے ہے۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کی سہولت کے لئے منظور کئے جانے والے ان اہم منصوبوں پر فوری آغاز کے لئے اقدامات اُٹھائیں تاکہ اسلام آباد کے شہری ان مفید منصوبوں سے مستفید ہو سکیں۔

چیئرمین سی ڈی اے معروف افضل نے کہاکہ اسلام آباد میں جاری ترقیاتی سر گرمیوں میں تیزی اور نئے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز سی ڈی اے کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے لئے دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ایسے تمام منصوبے نہ صرف فوری شروع بلکہ ان کوبروقت مکمل بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :