آل پارٹیز کانفرنس کے سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس 26جنوری کو ہو گا

جمعرات 22 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء)آل پارٹیز کانفرنس کے سنٹرل ورکنگ کونسل کا اجلاس 26جنوری 2015کواسلام آباد میں ہو گا۔

(جاری ہے)

جس میں ملک کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے حوالے سے حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ آل پارٹیز کانفرنس انسداد دہشت گردی اتحاد میں 100سے ذائد سیاسی جماعتیں ممبر بن چکی ہیں۔ آل پارٹیز کانفرنس کے کنونر اور پاکستان انسانی حقوق پارٹی کے چیئر مین ڈاکٹر خالد آفتاب سلہری اجلاس کی صدارت کریں گے۔