گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت ناقابل برداشت ہے،آج ملک بھر میں احتجاجی جلوس نکا لے جائیں گے ،ترجمان اہل سنت والجماعت اسلام آباد حافظ اُنیب فاروقی

جمعرات 22 جنوری 2015 23:32

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت ناقابل برداشت ہے۔آج ملک بھر میں احتجاجی جلوس نکا لے جائیں گے ۔وفاقی دارالحکومت میں ناموس رسالت ﷺ جلوس لال مسجد سے نکالا جائے گا۔جڑواں شہروں سے لاکھوں کی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ شریک ہونگے۔الیکٹرونک میڈیایوم حرمت رسولﷺ پر خصوصی کوریج وپروگرامات نشر کرے۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان اہل سنت والجماعت اسلام آباد حافظ اُنیب فاروقی نے مرکز اہل سنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ فرانسیسی میگزین میں گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت امت مسلمہ کی دل آزاری کا باعث بنی ہے جوکہ ناقابل برداشت امر ہے۔اسی ضمن میں کل بعد نماز جمعہ اہل سنت والجماعت کے تحت وفاقی دارالحکومت سمیت کراچی،لاہور،پشاور،کوئٹہ،کشمیر،گلگت سمیت تمام اضلاع میں احتجاجی جلوس ،ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

وفاقی دارالحکومت میں مرکزی ناموس رسالت ﷺ جلوس لال مسجد سے نکالا جائے گا جس کی قیادت مرکزی سرپرست اعلیٰ وسربراہ اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ محمد احمد لدھیانوی ودیگر مرکزی وصوبائی قائدین کریں گے جبکہ کراچی میں جلوس لسبیلہ چوک سے نکالا جائے گا جس کی قیادت مرکزی صدر اہل سنت والجماعت پاکستان علامہ اورنگزیب فاروقی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جڑواں شہروں میں بڑی تعداد میں تاجر،وکلاء،ڈاکٹرز،دانشور،سول سوسائٹی اور صحافی احتجاج میں شریک ہوکرعاشقان رسول ﷺ ہونے کا ثبوت دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ الیکٹرونک میڈیا دیگر واقعات پر جس انداز میں اپنے چینلوں کے لوگو سیاہ کردیتا ہے لیکن پیغمبردوعالم ﷺ کی گستاخی پر ایسا نہ کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل فکر بات ہے جس سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔انہوں نے میڈیا ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ کل بروز جمعہ یوم حرمت رسول ﷺ پر ملک بھر میں نکلنے والے ناموس رسالت ﷺ جلوسوں کی میڈیا براہ راست کوریج کرے اور نبی ﷺ کی شان میں خصوصی پروگرامات نشر کرے۔اعجازمحمد

متعلقہ عنوان :