راولپنڈی،ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت میں قتل کے مجرم کی سزائے موت پرعملدرآمدکیلئے ڈیتھ ورانٹ کی درخواست منظور ،

آئندہ 72گھنٹوں کے اندرتمام قانونی تقاضوں کے بعدمجرم کوتختہ دارپرلٹکائے جانے کاامکان

جمعرات 22 جنوری 2015 23:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج محمدتنویراکبرنے قتل کے مجرم کی سزائے موت پرعملدرآمدکیلئے ڈیتھ ورانٹ کی درخواست منظورکرتے ہوئے احکامات جاری کردیئے ہیں ،ڈیتھ وارنٹ کی روشنی میں آئندہ 72گھنٹوں کے اندرتمام قانونی تقاضوں کے بعدمجرم کوتختہ دارپرلٹکائے جانے کاامکان ہے ،قتل کے مجرم شعیب سرورپر21جنوری 1996ء میں کیف نوازنامی شہری کوقتل کرنے کاالزام تھاجس پرواہ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کیاتھا،ملزم شعیب سرورکوڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج راولپنڈی نے 22جولائی 1998ء میں سزائے موت کاحکم سنایاجس کے خلاف ملزم کی جانب سے ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں اپیلیں کی گئیں تاہم یہ اپیلیں مستردہوگئیں ،جس کے بعداکتوبر2014ء میں شعیب سرورکوپھانسی دیئے جانے کے پیش نظراس کے اہل خانہ نے ہائیکورٹ میں انٹراکورٹ اپیل دائرکردی اورحکم امتناعی حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ نے یہ حکم امتناعی 15جنوری 2015ء کوخارج کردیاجس کے بعدمدعی مقدمہ جمشیدنوازکی جانب سے سیشن جج کودرخواست دی گئیں کہ پھانسی کے فیصلے پرعملدرآمدکروایاجائے ۔جمعرات کے روزمدعی مقدمہ جمشیدنوازکی جانب سے محمدالیاس صدیقی ایڈووکیٹ سیشن جج کی عدالت میں پیش ہوئے اورڈیٹھ وارنٹ جاری کرنے کیلئے عدالت میں دلائل دیئے ،جس کے بعدعدالت نے متذکرہ بالااحکامات جاری کردیئے ۔ڈیتھ وارنٹ آئندہ 24گھنٹے میں جاری اوراس پرعملدرآمد72گھنٹوں میں متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :