پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے دلچسپی رکھنے والے پارٹی اراکین سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں طلب کر لیں

جمعرات 22 جنوری 2015 23:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن کیلئے دلچسپی رکھنے والے پارٹی اراکین سے ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں طلب کر لی ہیں جو 30 جنوری 2015تک وصول کی جائینگی۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی میڈیا سیل سندھ سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے سیکریٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے سینیٹ آف پاکستان کے ٹکٹ کے خواہش مند پارٹی کے اراکین سے کہا ہے کہ وہ ٹکٹ کے حصول کیلئے درخواستیں صدر پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین (پی پی پی پی ) مخدوم محمد امین فہیم کے نام 50ہزار روپے کے بینک ڈرافٹ کے ساتھ جو پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے نام پر ہوگا ، لازمی طور پر 30جنوری2015 تک سینٹرل سیکریٹریٹ پاکستان پیپلز پارٹی ہاؤس نمبر 1اسٹریٹ نمبر85سیکٹر G-6/4 ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتہ پر بھیج دیں