لاہور،احتجاج کرنیوالے طلباء پر تشدد کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی

جمعرات 22 جنوری 2015 23:31

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء ) ڈی آئی جی آپریشن ڈاکٹر حیدر اشر ف نے پولیس کی طرف سے بھاٹی چوک میں سکول کو ٹرسٹ سے لے کر سرکاری سر پرستی میں دینے پر احتجاج کرنے والے بچوں کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کی انکوائری کے لئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں ایس ایس پی مجاہد نواز اور ایس ایس پی ہیڈ کواٹر عمر سعید شامل ہیں ۔کمیٹی کے ممبران طلبہ کے بیانات مکمل کرنے کرنے کے بعد رپورٹ پیش کرینگے ۔

متعلقہ عنوان :