بی این پی (عوامی) نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کااعلان کردیا

جمعرات 22 جنوری 2015 23:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء) بی این پی (عوامی) نے واپڈا کی نجکاری کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے اور ملازمین کے حقوق و مفادات کے تحفظ کیلئے پرامن جدوجہد کرنے کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

بی این پی عوامی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹرسید اکبر شاہ نے کیسکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈو یونین کے قائم احتجاجی کیمپ پہنچ کران سے اظہار یکجہتی اورانکے مطالبات کی مکمل حمایت کی اس موقع پر صحافیوں سے باتچیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملکی اہم اداروں کو نجکاری کے نام پر فروخت کرنا چاہتی ہے ملازمین کو بے روزگار ہرگز ہونے نہیں دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی (عوامی)قومی اداروں کو فروخت نہیں کرنے دیگی اور نہ ہی مازمین کا معاسی قتل برداشت کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :