پنجاب بیت المال کونسل کا پہلا اجلاس فنانس اور ایڈمن کمیٹیاں تشکیل دی گئیں

جمعرات 22 جنوری 2015 23:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء ) پنجاب بیت المال کونسل کارواں سال کا پہلا تعارفی اجلاس ڈائریکٹوریٹ جنرل سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت امین پنجاب بیت المال کونسل محمد سلیمان منگلانے کی۔ اجلاس میں بیت المال کے معاملات کو چلانے کے لیے فنانس اور ایڈمن کی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں مہر محمد اشتیاق ایم این اے کی سربراہی میں ایڈمن کمیٹی تشکیل دی گئی جبکہ دیگر ممبران میں خالدہ منصور ایم این اے، منشا الله بٹ ایم پی اے کے علاوہ عرفان احمد خاں ڈاہا، چوہدری محمد منیر اظہر اور سید تایش الوری ہیں جبکہ فنانس کمیٹی میں چوہدری حامد حمید ایم این اے، نگہت میر ایم این اے اور پروین مسعود بھی شامل ہیں۔

اجلاس میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نگہت میر، مہر اشتیاق احمد، چوہدری حامد حمید اور خالدہ منصور کے علاوہ چوہدری محمد منیر اظہر، حاجی عرفان احمد خاں ڈاہا، سید تایش الوری، فاروق احمد خاں اور ڈی جی سوشل ویلفیئر محمد یژب ہنجرا نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :