لاہور کے علاقہ بند روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آتشزدگی،ایک شخص زخمی

جمعرات 22 جنوری 2015 23:27

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء) لاہور میں گیس سلنڈر کی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق بند روڈ پر واقع اجمل سلنڈر شاپ میں اس وقت زور دار دھماکہ ہوا جب وہ ایک گھریلو سلنڈر میں گیس بھر رہا تھا۔ جس کے نتیجہ میں دکان میں آگ بھڑک اٹھی۔آگ اتنی شدید تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دیگر دو دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حادثے میں دکان مالک اجمل معمولی زخمی ہوگیاجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیوں ٹیموں نے آگ پر قابو پالیا۔

متعلقہ عنوان :