پٹرول بحران میں کمی کے ساتھ ہی لاہور میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بند

جمعرات 22 جنوری 2015 23:26

پٹرول بحران میں کمی کے ساتھ ہی لاہور میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) پٹرول کے بحران میں کمی کے ساتھ ہی لاہور میں سی این جی اسٹیشنوں کو گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سوئی ناردرن حکام کے مطابق لاہور شہر میں پٹرول بحران میں کمی آ گئی ہے اس لئے سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت 58 ملین کیوبک فٹ گیس ٹیکسٹائل سیکٹر کو واپس دے دی جائے گی تاہم ایک دو روز تک شہر کی صورت حال دیکھ کر سی این جی بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ ہو گا۔دوسری جانب صارفین نے سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر افسوس کا اظہار کیا کہ تین ماہ بعد بڑی مشکل سے گیس ملی تھی۔ اسے بند نہ کیا جائے سستا فیول عوام کا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :