عدالتی حکم کی مسلسل عدم تعمیل کی پاداش میں ایس ایچ او تھانہ باٹا پور کی تا حکم ثانی تنخواہ قرق کرنے کا حکم

جمعرات 22 جنوری 2015 23:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز احمد بٹر نے عدالتی حکم کی مسلسل عدم تعمیل کی پاداش میں ایس ایچ او تھانہ باٹا پور کی تا حکم ثانی تنخواہ قرق کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے اسے3 فروری کو عدالت میں طلب کیا ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ باٹا پور میں محسن وغیرہ کے خلاف 2011 ء کے دوران قتل کا مقدمہ درج ہوا جس کی سماعت فاضل عدالت میں جاری ہے جس میں عدالت نے استغاثہ کے گواہ پیش کرنے کے لئے مذکورہ ایس ایچ او کو بار بار حکم جاری کیا لیکن اس نے عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ کیا عدالت نے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مذکورہ بالا حکم جاری کردیا۔

متعلقہ عنوان :