حساس اداروں نے کارروائی کر کے طالبان کی حمایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم کو گرفتار کر لیا ،

ملزم قاری احرار اسٹاف کالونی کی مسجد میں قاری ہے ،جمعے کی نماز کے دوران طالبان کے حق میں بیانات دئیے تھے

جمعرات 22 جنوری 2015 23:24

حساس اداروں نے کارروائی کر کے طالبان کی حمایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء) حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے خطبے میں طالبان کی حمایت کرنے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم کو گرفتار کرلیا ۔نجی ٹی وی نے سول ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملزم قاری احرار اسٹاف کالونی کی مسجد میں قاری ہے اور گزشتہ 20سالوں سے سول ایوی ایشن کا ملازم تھا۔ملزم نے جمعے کی نماز کے دوران طالبان کے حق میں بیانات دئیے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔یاد رہے کہ پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر حملے کے بعد پاکستانی حکام نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔اس سلسلے میں ملک بھر میں بڑی تعداد میں طالبان عسکریت پسندوں کو ہلاک یا گرفتار کیا جاچکا ہے۔ جبکہ پنجاب حکومت کی طرف سے طالبان کی حمایت یا دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کی مخالفت کرنے والوں کو سزائیں اور جرمانے کی سزاؤں کے لئے بھی آرڈیننس جاری کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :