انسانی حقوق کے چیمپئن بننے والے یورپین ممالک محسن انسانیت ﷺ کی توہین پر کیوں خاموش ہیں،علامہ اورنگزیب فاروقی،

آزادی اظہار رائے کو بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا،مغربی ممالک مسلمانوں کے جذبات سے مت کھیلیں،صدر اہلسنت والجماعت

جمعرات 22 جنوری 2015 23:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22جنوری۔2015ء)گستاخانہ خاکوں کی اشاعت پر اہلسنت والجماعت آج ملک گیریوم عشق رسول منائے گی،چھوٹے بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی،انبیاء علیہ السلام کی توہین عالمی دہشت گردی ہے،تحفظ ناموس رسالت کے لیے عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے،آزادی اظہار رائے کو بے لگام نہیں چھوڑا جاسکتا،مغربی ممالک مسلمانوں کے جذبات سے مت کھیلیں،اگر یہ سلسلہ اسی طرح جاری رہا تو تہذیبوں کی جنگ شروع ہوسکتی ہے،ان خیالات کاا ظہار اہلسنت والجماعت کے صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی نے مرکز اہلسنت سے جاری بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کے چیمپئن بننے والے یورپین ممالک محسن انسانیت حضر ت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین پر کیوں خاموش ہیں،نبی کریم ﷺ کی ذات اقدس مسلمانوں کے علاوہ تمام مذاہب میں قابل احترام ہیں،انبیاء علیہ السلام کی توہین کرنے والے عالمی دہشت گردی کے مرتکب ہورہے ہیں،مقدس شخصیات کی توہین بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے،انبیاء علیہ السلام کی عظمت و حرمت مسلمہ ہے ،جس طرح چمگادڑوں کی ملامت سورج کی روشنی پر اثرانداز نہیں ہوسکتی ،اسی طرح کسی کی زبان درازی مقدس ہستیوں کے مقام پر اثرانداز نہیں ہوسکتی،مسلمان اپنے نبی کی ناموس کے تحفظ کے لیے اپنی جان ،مالاور بچوں کو قربان کرنا قابل فخر تصورکرتے ہیں،اہلسنت والجماعت آج بروزجمعہ بعدازنمازجمعہ کراچی،اسلام آباد، لاہور،ملتان،پشاور،سکھر،کوئٹہ،حیدرآباد،جھنگ،کشمیر گلگت بلتستان سمیت ملک بھرمیں احتجاجی ریلیاں نکالے گی،کراچی میں لسبیلہ چوک سے گرمندرتک تحفظ ناموس رسالت ﷺ جلوس نکالاجائیگا ۔