پولیو کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے اسکے سدباب کے لیے حکومت نے آپریشن ضرب عضب کا حتمی فیصلہ کیا ہے، عائشہ رضا فاروق ،
امید ہے اس کی کامیابی کے بعد پر امن حالات پولیو کے خاتمے میں کارگر ثابت ہوں گے دنیا میں پولیو کے 400کیسز میں سے پاکستان میں 306کیسز سامنے آئے ہیں ،وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادپولیو کا (نیاگ) کے چوتھے اجلاس سے خطاب
جمعرات 22 جنوری 2015 23:21
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) وزیر اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادپولیو، عائشہ رضا فاروق نے کہاہے پولیو کے خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ دہشت گردی ہے جس کے سدباب کے لیے حکومت نے آپریشن ضرب عضب کا حتمی فیصلہ کیا ہے اور امید ہے کہ اس کی کامیابی کے بعد پر امن حالات پولیو کے خاتمے میں کارگر ثابت ہوں گے دنیا میں پولیو کے 400کیسز میں سے پاکستان میں 306کیسز سامنے آئے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی اسلامی مشاورتی گروپ (نیاگ) کے چوتھے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جو کہ جمعرات کے روز بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے فیصل مسجد کیمپس میں جامعہ کے ذیلی ادارے اقبال بین الاقوامی ادارہ برائے تحقیق و مکالمہ (آئی آر ڈی) کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، اجلاس میں اسلامی یونیورسٹی کے قائم مقام صدر ڈاکٹر محمد بشیر خان کے علاوہ سیکرٹری جنرل وفاق المدارس ، قاری محمد حنیف جالندھری، آئی آر ڈی کے ڈائریکٹر پروگرامز طالب حسین سیال ، دارالعلوم کراچی کے زبیر عثمانی ،نمائندہ یونیسف رابعہ امجد، نمائندہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر محمداعظم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل دعوة اکیڈمی ڈاکٹر امتیاز ظفرسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
-
جنرل اسمبلی: فلسطینی مبصر ریاست کے حقوق بڑھانے کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور
-
تھیلیسیمیا کا علاج اب جین تھیراپی سے ممکن
-
پنجاب حکومت نے تندوروں پر روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کردیا
-
عوامی سیاسی جماعت کو ”انتشاری گروہ“ کہہ کر ”معافی“ کا مطالبہ متفقہ طور پر مسترد کرتے ہیں
-
رفح سے انخلاء کے دوران یو این کا مزید امدادی راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
-
9 مئی کے تمام قیدی اور قیدی نمبر804 اور بشریٰ بی بی پر کیسزختم کئے جائیں
-
خیبر پختونخوا کے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا یورپی منصوبہ
-
جماعت اسلامی ری الیکشن نہیں چاہتی، فارم 45 پرانتخابی نتائج کی تشکیل ہمارا مطالبہ ہے
-
روزمرہ کی زندگی میں جدوجہد کرتی افغان خواتین
-
وزیراعلی مریم نواز نے سکولوں میں سٹیلائٹ انٹرنیٹ پائلٹ پراجیکٹ کا افتتاح کردیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.