گورنر سندھ نے سندھ اسمبلی کے منظور کر دہ 13 بلز کی توثیق کر دی

جمعرات 22 جنوری 2015 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو یہ اعلان کیا گیا کہ گورنر سندھ نے سندھ اسمبلی کے منظور کر دہ 13 بلز کی توثیق کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ان میں سندھ آئی سرجری ( پابندی کا ) بل 2014 ء ، سندھ تپ دق نوٹیفکیشن بل 2014، سندھ اسلحہ ترمیمی بل 2014 ، الطاف حسین یونیورسٹی کراچی بل 2014 ، الطاف حسین یونیورسٹی حیدر آباد بل 2014ء ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شہید بے نظیر آباد بل 2014، قومی ادارہ برائے امراض قلب ( سندھ ایڈمنسٹریشن ) بل 2014ء ، لاڑکانہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ترمیمی بل 2014ء ، سندھ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ بل 2014ء سندھ متعدی امراض بل 2014ء ، سندھ اسکول ایجوکیشن اسٹینڈرڈز اینڈ کیوری کولم بل 2014ء اور سندھ ایمپلائز اولڈایج بینیفٹس بل 2014ء شامل ہیں ۔

اجلاس میں خصوصی افراد کے روزگار اور بحالی کا بل بھی متعارف کرایا گیا جبکہ سندھ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل کونسل بل پر غور جمعہ کی صبح تک ملتوی کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :