سندھ اسمبلی میں متعدد ارکان نے 18 سال سے کم عمر ہندو لڑکی انجلی کو دارالامان بھیجنے کے عدالتی فیصلے کی تعریف،
کم عمرشادیوں پر پابندی کیلئے اسمبلی نے جو قانون منظور کیاتھا ، عمل درآمد شروع ہو گیا
جمعرات 22 جنوری 2015 23:12
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) سندھ اسمبلی میں جمعرات کو متعدد ارکان نے 18 سال سے کم عمر ہندو لڑکی انجلی کو دارالامان بھیجنے کے عدالتی فیصلے کو سراہا اور کہا کہ کم عمری کی شادیوں پر پابندی کے لیے سندھ اسمبلی نے جو قانون منظور کیاتھا ، اس پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے ۔ پیپلز پارٹی کی خاتون رکن ارم خالد نے ایوان کو بتایا کہ عدالت نے انجلی کو اس وقت تک دارالامان میں رکھنے کا حکم دیا ہے ، جب تک اس کی عمر 18 سال تک نہ ہو جائے ۔
کم عمری کی شادی پر سندھ کی اقلیتی برادریوں نے بہت احتجاج کیا تھا ۔ سندھ اسمبلی نے اس حوالے سے ایک قرار داد بھی منظور کی تھی ، جس میں انجلی کے اغواء اور زبردستی کی شادی کی مذمت کی گئی تھی ۔ حکومت سندھ اور سندھ اسمبلی کے ویمن کاکس نے انجلی کے کیس میں اسے ہر طرح کی معاونت کی فراہم ، جس کی وجہ سے انجلی کا یہ فیصلہ ہوا ۔(جاری ہے)
ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ میں اس پر ارکان سندھ اسمبلی کو مبارکباد پیش کرتی ہوں ، جنہوں نے کم عمری کی شادی کے خلاف قانون منظور کیا تھا ۔
صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ انجلی کے کیس کی وجہ سے ہماری کمیونٹی میں خوف کا احساس تھا ۔ ان لوگوں کو بھی سزا دی جانی چاہئے ، جو انجلی کی زبردستی کی شادی میں ملوث ہیں ۔ مسلم لیگ (فنکشنل) کے نندکمار نے کہا کہ میں اس کامیابی پر ارکان کو مبارکباد پیش کرتاہوں اور عدالت کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ صوبائی وزیر ترقی نسواں روبینہ قائم خانی نے کہا کہ یہ سندھ اسمبلی کے قانون پر عمل درآمد کی بہترین مثال ہے اور ویمن کاکس کی کامیابی ہے ۔ ہم نے انجلی کو ہر طرح کی معاونت فراہم کی اور وکلاء بھی مہیا کیےمزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.