وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال کلفٹن کا دورہ ،

علاج کیلئے داخل معاون خصوسی وقار مہدی کی والدہ کی عیادت ،پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

جمعرات 22 جنوری 2015 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے جمعرات کو ڈاکٹر ضیاء الدین اسپتال کلفٹن کراچی کا دورہ کیا اور وہاں علاج کیلئے داخل وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوسی وقار مہدی کی والدہ کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ واضح رہے کہ وقار مہدی کی والدہ چند روز قبل گھر میں گر جانے کے باعث زخمی ہوگئی تھیں اور انہیں علاج کے لئے اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے وقار مہدی کی والدہ سے واقعہ سے متعلق اور اسپتال میں فراہم کئے جانے والے علاج معالجے سے متعلق تفصیلات معلوم کیں۔ معاون خصوصی وقار مہدی اور اسپتال کے متعلقہ ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ سندھ کو مریض کو دئیے جانے والے ٹریٹمنٹ اور صحت سے متعلق آگاہی دی جس کے مطابق مریضہ کی جلد سے جلد ریکوری پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

(جاری ہے)

دلچسپ بات یہ ہے کہ وقار مہدی کی والدہ نے علیل ہونے کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ سے موجودہ سیاسی صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ایک اچھی سیاستدان ہیں اور انہیں ملک کی حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق تمام تر آگاہی حاصل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ اور وقار مہدی کی والدہ نے ایک دوسرے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر صدیق ابو بھائی ، اسپیشل اسٹنٹ راشد ربانی بھی وزیر اعلیٰ کے ساتھ تھے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے رکن صوبائی اسیمبلی شہناز بیگم انصاری کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان سے انکی خیریت دریافت کی اور انہوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔

محترمہ شہناز بیگم حال ہی میں ایک خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئی تھی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ان سے حادثے کی تفصیلات اور انکی صحت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کیں اس موقعہ پر ایم پی اے شہناز بیگم اور ان کے شوہر نے وزیر اعلیٰ کو تفیصلات سے آگاکیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایم پی اے شہناز بیگم انصاری کی جلد صحتیابی کی دعا کی ۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی راشد ربانی، پولیٹیکل کو آرڈینٹیر صدیق ابو بھای اور دیگر افسران بھی وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ہے

متعلقہ عنوان :