اٹلی سے پاکستانی شہری دہشتگردانہ سوچ کے الزام میں ملک بدر ،

عثمان ریان نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر حالیہ فرانسیسی میگزین پر حملے کو ردعمل قرار دیتے ہوئے اسے جائز کہا تھا

جمعرات 22 جنوری 2015 23:08

میلان( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء ) اٹلی سے پاکستانی شہری عثمان ریان کو دہشتگردانہ سوچ کے الزام میں ملک بدر کر دیا گیا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق عثمان ریان نے اپنے فیس بک اکاونٹ پر حالیہ فرانس میگزین حملے کو ردعمل قرار دیتے ہوئے اسے جائز کہا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کا کہنا ہے کہ عثمان کی فیس بک سے ملنے والے مواد سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مبینہ طور پر اٹلی میں مبینہ طور پر اپنا گروپ بنانا چاہتا تھا ، اسی لیے پولیس نے اسیگرفتار کر کے اٹلی سے پاکستان بے دخل کردیا۔

عثمان ضلع جہلم کا رہائشی ہے ،عثمان کے ا ہلخانہ نے اس بارے میں بات کرنے سے انکار کردیا ہے جبکہ اس واقعہ کے بعد اٹلی میں موجود پاکستانی کمیونٹی میں خوف پیدا ہوگیا ہے۔میلان میں موجود قونصل جنرل ندیم خان کا کہنا ہے کہ پولیس نے اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔

متعلقہ عنوان :