کبھی یہ نہیں کہا سپیکر کی کرسی مضبوط اور حکومت کمزور ہے جس کے وزیر ایوان میں نہیں آتے،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کی اپنے بیان بارے وضاحت

جمعرات 22 جنوری 2015 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22جنوری۔2015ء) قومی اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر جاوید مرتضیٰ عباسی نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ نہیں کہا کہ سپیکر کی کرسی مضبوط ہے اور حکومت کمزور ہے جس کے وزیر ایوان میں نہیں آتے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی سپیکر چیمبر کے ذمہ دار ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کے قومی اسمبلی کے اجلاس،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ کرسی کمزور نہیں بلکہ حکومت کمزور ہے جس کے وزراء ایوان میں نہیں آتے اور ڈپٹی سپیکر نے ریمارکس دئیے تھے کہ حکومت وزراء کی ایوان میں حاضری کو یقینی بنائے،حکومت کمزور ہے جس کے وزیرایوان میں نہیں آتے،حکومت اپنے وزراء کی ایوان میں حاضری کو یقینی بنائے۔

جس کا وزیراعظم نوازشریف نے سختی سے نوٹس لیا اور ڈپٹی سپیکر سے وضاحت طلب کی گئی،جس کے جواب میں ڈپٹی سپیکر نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بتایا کہ میرے ریمارکس کے حوالے سے سیاق وسباق سے ہٹ کر رپورٹنگ کی گئی ہے۔انہوں نے اس خبر کو من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ۔۔۔

متعلقہ عنوان :